چیئرمین سینیٹ نے راحیل شریف کی تقرری پر وضاحت پر عبدالقادر بلوچ کو جھڑک دیا

وفاقی وزیر ناراض ہوکر ایوان سے چلے گئے

جمعرات 12 جنوری 2017 14:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی تقرری کے حوالے سے وضاحت کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل(ر ) عبدالقادر بلوچ کو جھڑک دیا۔ ناراض ہوکر ایوان سے چلے گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سینیٹ کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب چیئرمین سینیٹ سے اجازت لیکر وفاقی وزیر سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان یا سعودی عرب کا پالیسی بیان سامنے نہیں آیا لہذا اسے ایشوز نہ بنائیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں زیادہ بہتر جانتا ہوں کہ ایوان کو کیسے چلانا ہے۔ آپ مداخلت نہ کریں جس پر متعلقہ وزیر ناراض ہوکر چلے گئے۔