نیکٹا نے دہشتگردوں کی ذہبی تربیت کے لیے ملک بھر سے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا

گرفتار دہشتگردوں سے اس فارم کو بھروایا جائے گا ، وہ کس طرح دہشتگردی کی طرف مائل ہوئے اور کیسے ذہن بدلا

بدھ 4 جنوری 2017 11:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2017ء )بنیکٹا نے دہشتگردوں کی ذہبی تربیت کے لیے ملک بھر سے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیاہے جوکہ نفسیاتی ماہرین کو بھجوایا جائے تاکہ ان کی مثبت رہنمائی کی جا سکے۔تفصیلات کے مطابق نیکٹا نے دہشتگردوں کی نفسیات سے متعلق ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کر دیاہے ، نیکٹا نے سی ٹی ڈی سندھ کو دہشتگردوں کی معلومات اکھٹا کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

نیکٹا کے مطابق ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے چاروں صوبوں کو فارم بھجوائے ، بلوچستان سے بھی 250سے 300دہشتگردوں کے کوائف جمع چکے ہیں ، خیبرپختونخوا نے 700سے 800دہشتگردوں کے کوائف بھیجے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب نے 1300دہشتگردوں کے فارم پر کر کے بھیجے ہیں ، یہ فارم چاروں صوبوں میں موجود انسداد دہشتگردی کے محکموں کو بھجوائے گئے ہیں۔اس سلسلے میں کراچی یونیورسٹی کے ماہرین نفسیات سے رابطہ کیا جائیگا ، فارم دہشتگردوں سے متعلق مکمل کوائف کے لیے ہے ۔

نیکٹا نے چار صفحات پر مشتمل ایک فارم بھی بھجوایا ہے۔گرفتار دہشتگردوں سے اس فارم کو بھروایا جائے گا ، وہ کس طرح دہشتگردی کی طرف مائل ہوئے ، کیسے ذہن بدلا ، سب شامل ہے ۔ پہلے مرحلے میں گرفتار دہشتگردوں سے معلومات حاصل کی جائیں گی ، دوسرے مرحلے میں دہشتگردوں کی مثبت ذہنی تربیت پر کام ہوگا۔