بین البراعظمی میزائل کا تجربہ آخری مراحل میں ہے،کم جانگ ان

منگل 3 جنوری 2017 10:52

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2017ء)شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اْن کا کہنا ہے کہ اْن کا ملک جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی میزائل بنانے کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق کم جانگ اْن نے اس بات کا اعلان نئے سال کے موقع پر دیے گئے اپنے پیغام میں کیاہے۔پیانگ یانگ نے گذشتہ سال بھی دو جوہری تجربات کیے تھے جن میں سے ایک کو اب تک شمالی کوریا کا سب سے طاقتور تجربہ کہا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ نے ایک قرارداد کے ذریعے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے جوہری اور میزائل تجربات نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :