کینیڈا، نشے میں دھت پائلٹ کاک پِٹ سے گرفتار

منگل 3 جنوری 2017 10:52

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2017ء)کینیڈا میں ایک پائلٹ کو طیارہ اڑانے سے تھوڑی دیر پہلے ان کی نشست سے گرفتار کر لیا گیا کیونکہ وہ شراب کے نشے میں تھے۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق انھوں نے اتنی زیادہ شراب پی رکھی تھی کہ گرفتاری کے تین گھنٹے بعد بھی جب ان کا طبی معائنہ کیا گیا تو ان کے جسم میں شراب کا تناسب قانونی طور پر مقرر حد سے تین گنا زیادہ پایا گیا۔کینیڈا کے شہر کیلگری سے میسکسیکو جانے والی سستی ہوائی کمپنی ’سن وِنگ‘ کی مذکورہ پرواز کو بعد میں ایک دوسرے کپتان کے حوالے کر دیا گیا۔ پرواز پر ایک سو سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :