بلوم برگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایشیاء کی پہلی اور دنیا کی پانچویں بہترین سٹاک ایکسیچنج قرار دے دیا

ہفتہ 31 دسمبر 2016 11:19

واشنگٹن / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31دسمبر۔2016ء) اقتصادی جریدے بلوم برگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایشیاء کی پہلی اور دنیا کی پانچویں بہترین سٹاک ایکسیچنج قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے معروف اقتصادی جریدے بلوم برگ کی شائع رپورٹ پاکستان سٹاک ایکسچینج ایشیاء کی پہلی اور دنیا کی پانچویں بہترین اسٹاک ایکسچینج قرار دی گئی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں ایک سال کے دوران 14 ہزار 990 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ انڈیکس 2016 سمیت پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح 47 ہزار 806 پوانٹس پر پہنچ چکی ہے۔