امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری کا اسحاق ڈارکو فون

عالمی بینک بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کا پابند کرے، اسحاق ڈار امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے کا قابل عمل حل چاہتا ہے، کیری

ہفتہ 31 دسمبر 2016 11:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31دسمبر۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی بینک بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کا پابند کرے، سندھ طاس عالمی معاہدہ ہے، تفصیلات کے مطابق امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فون کیا، وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سندھ طاس عالمی معاہدہ ہے، معاہدے پر عمدرآمد کرانا عالمی بینک کی ذمہ داری ہے، عالمی بینک بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کا پابند کرے، سندھ طاس معاہدے کیلئے ثالثی کی عدالت قانونی ضرورت ہے، عالمی بینک کو یہ قانونی ضرورت پوری کرنا ہوگی، اس سلسلے میں عالمی بینک سے مسلسل رابطے میں ہوں، مشرقی وسطی اور فلسطین کے حقوق سے متعلق جان کیری کا بیان قابل تعریف ہے، جبکہ اس موقع پر جان کیری نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے کا قابل عمل حل چاہتا ہے، پاکستان کی اقتصادی بحالی اور معیشت میں بہتری قابل تعریف ہے۔