سانحہ بلدیہ کیس: سابق صوبائی وزراء اور پہلے سے گرفتار ملزم زبیر چریا سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2016ء)سانحہ بلدیہ کیس میں سابق صوبائی وزراء اور پہلے سے گرفتار ملزم زبیر چریا سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔سانحہ بلدیہ کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا۔ عبد الرحمان عرف بھولا کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد اب مزید تفتیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق، تحقیقاتی ٹیم پہلے سے گرفتار دہشتگرد زبیر عرف چریا سے بھی تفتیش کرے گی۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق، رحمان بھولا نے زبیر عرف چریا کے ساتھ مل کر فیکٹری کو آگ لگائی تھی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ رحمان عرف بھولا کے بیان کی روشنی میں سابق صوبائی وزراء سے بھی تفتیش کی جائے گی۔عبدالرحمان عرف بھولا کے حماد صدیقی کے حوالے سے بیان کے بعد ان کی گرفتاری کے لئے محکمہ داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔