لاہور،جنرل ہسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کا زخمی شہری کی مرہم پٹی کی بجائے تشدد

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2016ء ) صوبائی دارالحکومت میں جنرل ہسپتال میں ینگ ڈاکٹر نے زخمی شہری کی مرہم پٹی کرنے کی بجائے اُسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بغیر طبی امداد ہسپتال سے نکال دیا پولیس محض تماشائی بنی رہی۔ زخمی شہری کے ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق توقیر نامی شہری کا گزشتہ روز ایکسیڈنٹ ہو گیا اور وہ زخمی حالت میں لاہور جنرل ہسپتال لایا گیا، جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کی عدم توجہی پر جب ڈاکٹر کو اس کا منصب یاد دلایا گیا تو وہ سیخ پا ہو گیا اور اُس نے زخمی شہری توقیر کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھونسوں مکوں اور ٹھڈوں کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے بغیر طبی امداد کے ہسپتال سے باہر نکال دیا۔

اس سارے عرصہ میں پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ زخمی توقیر کے ورثاء نے جنرل ہسپتال میں شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :