میر ظفر اللہ خان جمالی کے بھتیجے میر حسن علی خان جمالی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی
سابق وزیر اعظم کے بھتیجے کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پارٹی مزید مستحکم ہو گئی ، حاجی میر علی مدد جتک
جمعہ 30 دسمبر 2016 11:17
ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2016ء)سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے بھتیجے میر حسن علی خان جمالی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ،پیپلزپارٹی ، بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حرکتوں سے لگ رہاہے کہ وہ اپنی مدت پوری نہیں کرسکیں گئی ، سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خا ن جمالی کے بھتیجے کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے جعفر آباد میں پارٹی مزید مستحکم ہو گئی ،بلوچستان میں بلوچ اور پیپلزپارٹی کا وزیر اعلیٰ ہو گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حفیظ آباد میں سینئر پارلیمنٹیرین (مرحوم ) میر عبدالرحمان خان جمالی کے صاحبزادے او ر سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے بھتیجے میر حسن علی خان جمالی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔(جاری ہے)
اس موقع پر سابق وفاقی وزراء میر چنگیز خان جمالی ، سردار محمد عمر گورگیج ،جنرل سیکریٹری سید اقبال شاہ نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی کوچ چیئرمین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگئی اور ن لیگ حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جنگ لڑیں گئے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ نواز شریف سیاسی شہید بنے مگر ن لیگ والوں نے ایسے حرکتیں کررہے ہیں کہ جس سے نہیں لگتا کہ وہ اپنی مدت پوری کرسکیں گئے ، ن لیگ کی حکومت میں کرپشن کا بازار گرم ہوچکا ہے ،جس کاثبوت لوگوں کے گھروں کی ٹینکیوں سے کروڑوں روپے بر آمد ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اب بہت ہوگیا ، ملک سے نواز بادشاہت کو ختم کرکے دم لیں گئے ، ملک میں بے روز گاری بڑتی جارہی ہے لوگ آئے روز غربت سے تنگ آکر خودکشیاں کریں ہے اور نواز شریف اپنی ایاشیوں میں مصروف ہے ، نواز حکومت نے عوام کو مایوسی کے سواء کچھ بھی نہیں دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک پیپلزپارٹی کا منصوبہ ہے جو سابق صدر آصف علی زرداری نے شروع کیا تھا اور آج سی پیک کی کامیابی شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو کا خواب تھا جو پورا ہو نے جا رہاہے، سی پیک کی کامیابی سے ملک میں ترقی ہوگی اور بلوچستان کے عوام کیلئے روز گار کے مواقع ملیں گئے ،۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں بلوچستان کے ہزاروں نوجوانوں کو روز گار فراہم کیا ، این ایف سی ایوارڈ اور صوبوں کو خودمختاری دی ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان پیپلزپارٹی کا گڑھ بن چکا ہے ، میر حیدر علی خان جمالی اور میر حسن علی خان جمالی کی پیپلزپارٹی میں سے ہماری طاقت میں دوگنا اضافہ ہو ا ہے ، ماضی کی روائیات کو برقرار رکھتے ہو ئے پیپلزپارٹی نصیرآباد ڈویژن سے ایم پی اے کی پانچ اور ایم این اے کی نشستیں حاصل کریں گئے ۔ انہو ں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہید وں کی پارٹی ہے وہ خود ایک بڑی قوت رکھتی ہے ، بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگاالبتہ دیگر جماعتوں کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ ہوسکتی ہے ،بدقسمتی سے جب بھی ن لیگ حکومت میں آتی ہے ملک میں بے روز گاری میں اضافہ ہو جاتاہے ، عوام مایوسی کا شکار ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی ملک بھر بلخصو بلوچستان میں ایک بڑی قوت بنتی جارہی ہے ،انشاء اللہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کا بلوچ وزیر اعلیٰ ہوگا۔جلسے سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی آنے والے انتخابا ت میں ایک بڑی وقت بن کر ابھرے گئی اوروفاق سمیت چاروں صوبوں اپنی حکومت بنائے گئے انہوں نے کہاکہ جمالی برادران کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے جعفرآباد میں پیپلزپارٹی کی قوت میں اضافہ ہو ا ہے اوربہت جلد دیگر شخصیات بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگے ۔انہوں نے کہاکہ انقریب پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ہر اضلاع دورہ کریں گئے اور صوبے کی اہم شخصیات بھی پارٹی میں شامل ہوگئے ۔میر حسن علی خان جمالی نے کہا کہ میں اپنے والد محترم مرحوم میر عبدالرحمن جمالی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میں نے پیپلزپارٹی شامل ہو کر اپنے علاقے کی عوام کے مسائل حل کر یں گئے ، پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میرے کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے میں صرف اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کے لئے عملی طور پر میدان میں آیا ہوں اور اپنے والد کے سچائی اور حقیقت میں مبنی سیاست کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کر سکوں آج علاقے کے عوام میرے والد کو یاد کرتے ہیں تو وہ صرف اور صرف سچائی کی وجہ سے جنہوں نے اپنے پورے سیاسی کیریئر میں کبھی جھوٹ نہیں بولا سچائی اہمیت دی جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ مجھے بھی اتنی اجازت اور مقام دیتے ہیں میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے اوپر مشکلا ت اور تکلیف بر داشت کرونگا مگر کبھی جھوٹ نہیں بو لو ں گا اس موقع پر میر حسن علی خان جمالی نے جلسے کے اختتام پر تمام شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت ،کارکنوں علاقے کے قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 30 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
دسمبر 2019 تک پاکستان کا سب سے بڑا کینسر اسپتال فعال ہو جائے گا،عمران خان
-
تحریک انصاف کے پاناما کے حوالے سے عوامی جلسے، حتمی شیڈول جاری کر دیا
-
میر ظفر اللہ خان جمالی کے بھتیجے میر حسن علی خان جمالی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی
-
چھٹی مردم شماری کے نتیجے میں ممکنہ نئی حلقہ بندیاں
-
اسلام آباد،الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ بھارتی ہیکرنے ہیک کرلی
-
لاہور،جنرل ہسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کا زخمی شہری کی مرہم پٹی کی بجائے تشدد
-
سانحہ بلدیہ کیس: سابق صوبائی وزراء اور پہلے سے گرفتار ملزم زبیر چریا سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا
-
سانحہ بارہ مئی کا ایک اور کردار منظر عام پر آ گیا
-
کراچی،سندھ رینجرز نے سال 2016 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
-
وزیراعلیٰ شہبازشریف کی اپنے ڈرائیور امجد سیفی کی رہائش گاہ آمد، بیٹی کی شادی پر مبارکباد دی
-
کراچی پولیس کے رویے سے تنگ بھکاری نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا
-
افغانستان میں شوہر کے بغیر باہر جانے پر خاتون کا سر قلم
-
بھارت کے کالج میں داڑھی رکھنے پر مسلم طالب علم کو نکال دیا گیا
-
سریبا، کار حادثہ، دو افغان تارکین وطن ہلاک، بچوں سمیت دس زخمی
-
عمان نے سعودی انسداداد دہشتگردی اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی
-
عراقی فورسز نے موصل کے جنوبی اضلاع میں تازہ پیشرفت
-
آسٹریلیا، پولیس نے سمگل ہونیوالی منشیات کی سب سے بڑی کھیپ برآمد کر کے 15افراد کو گرفتار کر لیا
-
ہالینڈ میں بھکاریوں کے لیے کریڈٹ کارڈ جیکٹ متعارف
-
بھارت کی طرف سے اگنی فائیو میزائل کے تجربے پر چین کو تشویش ،معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا اعلان
-
بیجنگ،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کا چھٹا اجلاس
-
آرمی چیف کا اٹک کے قریب بہادر رینجرز کا دورہ ، پاک اردن مشترکہ مشقوں فجر الشرق ون کا معائنہ
-
آج بھی میثاق جمہوریت پر کاربند ہیں، نواز شریف
-
اوگرا نے یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات6.93روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کردی، سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال
-
صدر مملکت قومی دفاعی یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی ملاقات،دفاعی امور پر بریفنگ دی
-
پیپلز پارٹی اور اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف تحریک چلاتی ہیں تو تحریک انصاف ان کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہے،عمران خان
-
مفاہمتی سیاست کا زمانہ گیا، نوازشریف کو کارگل آپریشن کی تفصیلات کا علم تھا، چودھری شجاعت حسین
-
سی پیک منصوبے کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے،مولانا فضل الرحمان
-
پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کیلئے تیار کردہ دو بحری جہاز پی ایم ایس ایس ہنگول اور بسول 3 روزہ خیر سگالی دورے پر انڈونیشیا کی پورٹ بیلاوان پہنچ گئے
-
عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال پر سیاست مایوس کن ہے،مریم اورنگزیب
-
مشتعل نوجوان نے ایم این اے ڈاکٹراظہرجدون کو تھپڑمار دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.