ہالینڈ میں بھکاریوں کے لیے کریڈٹ کارڈ جیکٹ متعارف

جیکٹ میں غریب افراد کا اسمارٹ کارڈ لگا ہے جس کے آگے ایک ایل سی ڈی ڈسپلے بھی لگا ہے

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:35

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2016ء) ترقی پذیر ممالک میں نقد رقم کا استعمال کم سے کم ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے بے گھر اور بھکاریوں کو خیرات کم دی جانے لگی ہے لیکن اب اس کا حل نکالتے ہوئے ایمسٹرڈیم کی کمپنی نے ایک ایسی جیکٹ متعارف کرائی ہے جس میں کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ چھونے سے مطلوبہ رقم ایک بینک اکاوٴنٹ سے ہوکر بے گھر افراد کی تنظیم کے اکاوٴنٹ میں جاتی ہے۔

اسے ہالینڈ کی ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی نے تیار کیا ہے جسے کانٹیکٹ لیس پے منٹ جیکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس جیکٹ میں غریب افراد کا اسمارٹ کارڈ لگا ہے جس کے آگے ایک ایل سی ڈی بھی نصب ہے۔ آپ جوں ہی اپنا کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ جیکٹ پر لگے نظام کے پاس لے جاتے ہیں، ایک یورو کی رقم خودبخود آپ کے اکاوٴنٹ سے نکل کر دوسرے اکاوٴنٹ میں چلی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جیکٹ ڈیزائنر کے مطابق کسی اجنبی کے ہاتھوں میں جانے والا آپ کا ایک یورو بھی ایسے بینک اکاوٴنٹ میں جاتا ہے جس کی رقم غریبوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

اس کے بدلے اس غریب کو تازہ کھانا، لباس یا شیلٹر ہوم میں ایک رات گزارنے کی مہلت مل جاتی ہے جس کا عموماً کرایہ 5 یورو فی 24 گھنٹے ہوتا ہے۔جیکٹ پہننے والے کو رقم وصول کرنے کے لیے ایک بٹن دبانا ہوتا ہے اور بھیک کی رقم اس کے اکاوٴنٹ میں اس کی آئی ڈی کے ساتھ چلی جاتی ہے جسے بعد میں وہ وصول کرسکتا ہے لیکن کسی سروس، کھانے یا کپڑے کی صورت میں۔ اس ٹیکنالوجی سے خیرات کی رقم اللے تللے پر نہیں اڑائی جاسکتی بلکہ اس سے صرف سہولیات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :