عراقی فورسز نے موصل کے جنوبی اضلاع میں تازہ پیشرفت

صرف دس منٹ میں پانچ سو میٹر تک فوجی آگے بڑھے

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:33

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2016ء) عراقی سکیورٹی فورسز نے داعش کے خلاف موصل کے جنوب مشرقی اضلاع میں تازہ پیشرفت کی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریپڈ ریسپانس فورسز کے ایک آفیسر نے بتایا کہ موصل میں ہمارے فوجی اب نئی پیشرفت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں صرف دس منٹوں کے اندر پانچ سو میٹر تک فوجی آگے بڑھے ہیں اور انہوں نے فائرنگ کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان فورسز نے ضلع اقتصاء میں پیشرفت کی ہے جبکہ دو ہفتے قبل موسل کے جنوبی احاطے میں دوبارہ تعینات کئے گئے فوجیوں کی بھی قریبی علاقوں میں پیشرفت متوقع ہے۔ واضح رہے اس سے قبل عراقی فورسز نے موصل کے ایک تہائی علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :