بھارت کے کالج میں داڑھی رکھنے پر مسلم طالب علم کو نکال دیا گیا

کالج پرنسپل نے داڑھی کٹوانے کیلیے دباوٴ ڈالا جسے نہ ماننے پر داخلہ منسوخ کرکے پابندی لگائی گئی، طالب علم اسد خان

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:32

مدھیہ پردیش( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2016ء ) بھارت کے کالج میں مسلم طالب علم پر داڑھی نہ رکھنے کے لیے شدید دباوٴ ڈالا گیا تاہم طالب علم کی جانب سے دباوٴ مسترد کرنے پر اس کے داخلے پر ہی پابندی لگادی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بڑھوانی میں واقع ارہنت ہومیو پیتھک میڈیکل کالج میں مسلمان طالب علم اسد خان زیر تعلیم ہے جس نے بتایا کہ جب اس نے 2013 میں اس کالج میں داخلہ لیا تب داڑھی نہیں رکھی تھی لیکن بعد میں داڑھی رکھی جس پر کالج پرنسپل نے داڑھی کٹوانے کے لیے دبا ڈالا۔

اسد خان کے مطابق کالج پرنسپل ایم کے جین کا داڑھی کٹوانے پر دباوٴ مسترد کرنے پر اسے کلاس سے بھی نکالا گیا جس کے بعد بھی داڑھی نہ کٹوانے پر اس کا داخلہ ختم کرکے اس پر پابندی عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

اسد خان نے ضلعی انتظامیہ کو معاملے سے متعلق اپنی شکایت درج کروادی ہے اور انتظامیہ کو پرنسپل سے ہونے والی بات چیت کی ویڈیو اور فون کالز کی ریکارڈنگ ثبوت کے طور پر پیش کردی ہیں۔دوسری جانب کالج پرنسپل نے طالب علم کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالب علم اسد خان نے کالج سے ٹرانسفر لینے کی رخواست کی جس پر اسے ٹرانسفر سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔ پرنسپل کا کہنا تھا کہ ہمارے کالج میں دیگر طالب علم بھی داڑھی رکھتے ہیں ہم نے کبھی کسی پر داڑھی کٹوانے کے لیے دباوٴ نہیں ڈالا

متعلقہ عنوان :