آج بھی میثاق جمہوریت پر کاربند ہیں، نواز شریف

اپنی مسجد بنانے اورمیں نہ مانوں کہنے والوں کاکسی کے پاس علاج نہیں، آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے، حکومت عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی،جمہوریت کا مطلب دوسروں کو برداشت اور مثبت تنقید کا سامنا کرنا ہے،برداشت کے بغیر گھر اور خاندان بھی نہیں چلتے ، سی پیک ملک کی ترقی کے لیے مثالی منصوبہ ہے حکومتی اہداف کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں، 2018 تک ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو بڑا مینڈیٹ دیا ہے ، اتنا مینڈیٹ کسی قسمت والی جماعت کو ہی ملتا ہے ، حکومت عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی ،وزیر اعظم کا آزاد کشمیر کونسل سے خطاب

جمعہ 30 دسمبر 2016 11:37

مظفر آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2016ء ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم آج بھی میثاق جمہوریت پر کاربند ہیں لیکن اگرکوئی میں نہ مانوں کی پالیسی پر چلے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے۔مظفر آباد میں آزاد کشمیر کونسل سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، جمہوریت کا مطلب دوسروں کو برداشت کرنا ہے لہذا ہمیں مثبت تنقید کوبرداشت کرنا ہوگا کیونکہ برداشت کے بغیر گھر اورخاندان بھی نہیں چل سکتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم آج بھی میثاق جمہوریت پر کاربند ہیں لیکن اگر کوئی میں نہ مانوں کی پالیسی پر چلے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے، اپنی مسجد بنانیوالوں اور میں نہ مانوں کہنے والوں کا کسی کے پاس علاج نہیں،وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک ملک کی ترقی کے لیے مثالی منصوبہ ہے، جتنے ترقیاتی منصوبے ہم نے شروع کیے ان کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی کیونکہ ہم ہر طبقے کی خدمت کرتے ہیں جبکہ عوام اپنے ادھورے خوابوں کی تعبیر چاہتے ہیں، عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی ، وزیر اعظم نے چارٹر آف ڈیمو کریسی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے ان کی حکومت اس ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک مثالی ترقی کا منصوبہ ہے،جس پر کئی سیکٹرز پر کام کر رہے ہیں ، یہاں لوگ بھی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ،آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو بڑا مینڈیٹ دیا ہے ، اتنا مینڈیٹ کسی قسمت والی جماعت کو ہی ملتا ہے ،، حکومت عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی ، اگر ترقیاتی کام ہوئے تو عوام مطمئن ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ادھورے خوابوں کی تعبیر چاہتے ہیں، وسائل کی کمی ہر جگہ ہوتی ہے لیکن ہم وسائل کی کمی کے باوجود عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کر رہے ہیں ، سی پیک ملک کی ترقی کیلئے مثالی منصوبہ ہے،ملک بھر میں سڑکوں اور موٹرویز کا جال بچھایا جارہا ہے ،موجودہ دور میں پاکستان میں جس طرح سرمایہ کاری ہورہی ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں ہمارے دریا بہہ رہے ہیں اور آزاد کشمیر میں بجلی منصوبے لگانے کے وسیع مواقع موجود ہیں ، ہم ان مواقعو ں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔ نواز شریف نے اپنی حکومت کے اہداف کو دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں، 2018 تک ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا جبکہ پاکستان ترقی کرے گا،پڑوسی ملک کے تعاون سے بننے والے منصوبے پاک چین اقتصادی راہداری کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک ملک کی ترقی کے لیے مثالی منصوبہ ہے، ایسے منصوبے کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، کشمیر بھی اس منصوبے کا باقاعدہ حصہ بننے والا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف مختصر دورے پر مظفر آباد پہنچے جہاں انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، برجیس طاہر، خرم دستگیر سمیت طارق فضل چوہدری ،سردار مہتاب احمد خان، پرویز رشید اور آصف کرمانی نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم نواز شریف کو ریلی کی صورت میں نجی ہوٹل لے جایا گیا ، وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے 53ویں بجٹ/اجلاس میں شرکت کی، بجٹ اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ 2 نئے ممبران عبدالخالق وصی اور چوہدری محمد صدیق نے حلف اٹھایا، دونوں ارکان سے وزیراعظم نواز شریف نے حلف لیا۔