کیا پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ریویو لیا؟
آسٹریلین اننگز کے آغاز میں پاکستانی ٹیم نے ایک ایسی گیند پر ڈی آر ایس کا استعمال کیا جس کا کوئی یقین نہیں کر سکتا
جمعرات 29 دسمبر 2016 10:55
میلبورن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء )کرکٹ میں ڈی آر ایس سسٹم متعارف کرائے جانے کے بعد کئی مرتبہ کھلاڑی غلط فیصلے کا شکار ہونے سے بچے تو متعدد مرتبہ امپائروں کو اپنے غلط فیصلے تبدیل کرنا پڑے لیکن کئی ٹیمیں ایسی ہیں جو اس سہولت سے صحیح طریقے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہیں جن میں سے ایک پاکستانی ٹیم ہے۔آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی کی ڈبل سنچری کے جواب میں آسٹریلیا نے ڈویاڈ وارنر کی 144 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے دو وکٹ کے نقصان پر 278 رنز بنا لیے۔
تاہم ڈی آر ایس کے معاملے میں ہمیشہ سے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کرنے والی پاکستانی ٹیم نے آسٹریلین اننگز کے آغاز میں پاکستانی ٹیم نے ایک ایسی گیند پر ڈی آر ایس کا استعمال کیا جس کا کوئی یقین نہیں کر سکتا۔(جاری ہے)
آسٹریلیا کا اسکور تین رنز تھا کہ عامر کی ڈیوڈ وارنر کو کرائی گئی ایک گیند بلے کے انتہائی دور سے ہوتی ہوئی وکٹ کیپر سرفراز تک پہنچی جنہوں نے کیچ کی اپیل کردی۔
گیند بلے کے اس حد تک دور سے گزری کہ محمد عامر نے اپیل کرنے کی زحمت بھی نہ کی لیکن سرفراز اپنی بات پر مصر رہے اور قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ان کے پرزور اصرار پر ریویو لے لیا۔اس فیصلے پر ڈیوڈ وارنر کے ساتھ ساتھ کمنٹیٹرز بھی حیران پریشان نظر آئے اور جب تھرڈ امپائر سے رجوع کیا گیا تو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ گیند عارنر کے کے بیٹ کے کافی دور سے گئی تھی۔اس وقت وارنر دو رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے اور انہوں بعد میں 144 رنز کی اننگ کھیلی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 29 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
پرویز مشرف پر اعتبار کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان
-
بلاول بھٹو زرداری بہادر اور نڈر نوجوان ہے،شہباز تاثیر
-
سیالکوٹ میں عمران خان کی پار ٹی ”پی ٹی آئی“ کو دھچکا
-
شانگلہ : پی پی کے بانی رہنماء حاجی محمدانتقال کر گئے
-
کراچی کے بعد چکن گنیا وائرس شہر اقتدار میں بھی پہنچ گیا
-
مردان میں طالبات کیلئے پاکستان کی تاریخ کے پہلے گرلز کیڈٹ کالج کی منظوری دی جا چکی ہے،مشتاق احمد غنی
-
سوات، دیر، مالاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
پاکستان پیپلزپارٹی بدین سے تعلق رکھنے والے محفور یار علی، منان، فاروق ، سرفراز دیگر سینکڑوں افراد کے ہمراہ پاک سر زمین پارٹی میں شامل
-
اسلام آباد ، ای الیون میں ائر فورس کا سابق اہلکار اغواء
-
سوزوکی موٹرز نے اپنی نئی فور وئیل کار ”ویٹارا“ مارکیٹ میں متعارف کرادی
-
ہائیرایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر تمام جامعات اورکالجوں کو مراسلہ ارسال کردیا
-
کیا پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ریویو لیا؟
-
مشرق وسطیٰ میں قیام امن کاواحدحل2ریاستوں کاقیام ہے،جان کیری
-
کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اسرائیل کو حقیر سمجھے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
ترک فوج کی شام کے شہر الباب میں کارروائی، 44 جنگجو ہلاک،117زخمی
-
امریکی سائنسدانوں نے کم خرچ کاغذی بیٹری بنالی
-
امریکہ اور جنوبی کوریا میں قیادت کی تبدیلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شمالی کوریا
-
بنگلادیش، سال نو جشن کے موقع پر دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنیوالے پانچ مشتبہ افراد گرفتار
-
رومانیہ کے صدر کیلئے مسلم خاتون کی راہ میں شوہر رکاوٹ بن گیا
-
2018ء تک لوڈ شیڈنگ قصہ پارینہ ہوجائے گا ، امن ، ترقی اور خوشحالی قوم کا مقدر بنے گی ، نواز شریف
-
آرمی چیف نے ترجمان طالبان مسلم خان سمیت 8 دہشتگردوں کی سزائے موت ،3 کی عمر قید کی توثیق کردی
-
اسلام آباد،وفاقی حکومت کا قرض اتارو ملک سنوارو سکیم کے تحت جمع کی گئی رقم واپس کرنے کا اعلان ،تمام بینکوں کو ہدایات جاری کردی جائیں گی
-
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس
-
عمران خان اور شیخ رشید کی ملاقات ،آصف زرداری کی پاکستان آمد اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
-
اسلام آباد،وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا اٹارنی جنرل کے خط پرنوٹس
-
دیکھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی پانامہ لیکس کے معاملے پر کیا پالیسی اختیار کرتی ہے، عمران خان
-
الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئر مین کا الیکشن کالعدم قرار دیکر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا
-
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کا دورہ شمالی وزیرستان
-
جمعیت علماء اسلام (ف) نے آرمی کے سینئر جنرل کو آرمی چیف بنانے کا بل لانے کا اعلان کر دیا
-
آصف زرداری اوربلاول کے پارلیمنٹ میں آنے کافیصلہ ملک کیلئے بہترہوگا،سید خورشید شاہ
-
اورنج لائن ٹرین منصوبے : متاثرین کو پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ
-
پاکستانی مداح کا سلمان خان کو سالگرہ پر انوکھا تحفہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.