سوزوکی موٹرز نے اپنی نئی فور وئیل کار ”ویٹارا“ مارکیٹ میں متعارف کرادی

جمعرات 29 دسمبر 2016 10:48

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء )سوزوکی موٹرز نے اپنی نئی فور وئیل کار ”ویٹارا“ (Vitara) مارکیٹ میں متعارف کرادی ہے۔ اس سلسلہ میں سوزوکی موٹرز بہاول پور میں ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر رانا محمد طارق نے ویٹارا کار کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے سوزوکی کار کے ڈیزائن اور مختلف فیچرز کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں نعمان حقی، جنرل منیجر سوزوکی موٹرز میاں رفیع انور، مبین قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ناصر حمید اور معززین شہر نے شرکت کی۔جنرل منیجر سوزوکی موٹرز رفیع انور نے بتایا کہ ویٹارا فور وئیل 1600سی سی کار مارکیٹ میں دستیاب ہے اور تمام سسٹم آٹومیٹک ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ گاڑی بہت مضبوط اور جدید تقاضوں کے مطابق بنائی گئی ہے جو7ائر بیگز اور5سٹار سیفٹی رینکنگ کی حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :