اسلام آباد ، ای الیون میں ائر فورس کا سابق اہلکار اغواء

اغواء کار ملازم اور ڈرائیور کو روات کے قریب پھینک کر فرار ، نیب پشاور کے سابق ڈائریکٹر ائر کموڈور غلام قادر کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس حکام

جمعرات 29 دسمبر 2016 10:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء) اسلام آباد کے علاقے ای الیون سے ایئر فورس کے سابق اہلکار ایئر کموڈور غلام قادر کو اغوا کیا گیا ہے، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ای الیون سے نیب پشاور کے سابق ڈائریکٹر ریٹائر ایئر کموڈور غلام قادر کو ڈرائیور اور ملازم سمیت اغوا کرلیا بعدازاں اغوا کاروں نے ان کے ملازم اور ڈرائیور کو روات کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے،غلام قادر کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے، وہ گوجرانوالہ سے اسلام آباد کو شادی میں شرکت کیلئے آئے ہوئے تھے، پولیس نے مزید کہا کہ 3گاڑیوں پر سوار 10سے 15اغوا کاروں نے مغوی غلام قادر کو اغوا کیا گیا، مغوی غلام قادر ایئر فورس میں ہاؤسنگ میں ڈی جی بھی رہ چکے تھے۔