امریکہ اور جنوبی کوریا میں قیادت کی تبدیلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شمالی کوریا

آئندہ سال اپنے جوہری پروگرام میں پیشرفت کی پرائم ٹائم منصوبہ بندی کر رہا ہے،سابق سفیر

جمعرات 29 دسمبر 2016 10:57

پیانگ پانگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء) شمالی کوریا کے برطانیہ میں سابق نائب سفیر اور عہدہ چھوڑ کر ہونیوالے متحرف تھائی یونگ ہونے کہا ہے کہ پیانگ پانگ کے رہنما کیم جونگ آن جنوبی کوریا اور امریکہ میں قیادت کی تبدیلی کا فائدہ اٹھائے ہوئے اپنے جوہری پروگرام کو آئندہ سال میں دھکیلنے کیلئے پرائم ٹائم منصوبہ بندی کر رہے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اگسٹ میں برطانیہ میں پیانگ پانگ کے نائب سفیر کا عہدہ چھوڑ نے کے بعد گزشتہ روز پہلی بار پریس کانفرنس کرتے ہوئے تھائی یونگ نے کہا کہ جنوبی کوریا میں صدارتی انتخابات اور امریکہ میں اقتدار کی منتقلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شمالی کوریا 2017کو جوہری پیشرفت کیلئے پرائم ٹائم کے طور پر دیکھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما اس حقیقت سے آگاہ میں کہ امریکہ اور جنوبی کوریا اپنی اپنی ملکی سیاسی صورتحال کے باعث فزیکل فوجی اقدامات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام میں کتنی پیشرفت ہو چکی ہے وہ اس حوالے سے تولہ علم ہیں اور اسکی وجہ یہ ہے کہ سفارتکاروں کو ایسی معلومات فراہم کرنا حکومت کی پالیسی میں شامل نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :