مشرق وسطیٰ میں قیام امن کاواحدحل2ریاستوں کاقیام ہے،جان کیری

اسرائیلی سلامتی کیلئے جتنااوبامہ انتظامیہ نے کام کیااتناکسی اورنے نہیں کیا،اسرائیل فیصلہ کرے اسے جمہوری ریاست بنناہے یایہودی ،وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس

جمعرات 29 دسمبر 2016 10:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء)امریکہ نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کاواحدحل2ریاستوں کاقیام ہے ،اسرائیلی سلامتی کیلئے جتنااوبامہ انتظامیہ نے کام کیااتناکسی اورنے نہیں کیا،اسرائیلی فیصلہ کرے اسے جمہوری ریاست بنناہے یایہودی ریاست بنناہے ۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے کہاکہ خطے میں کشیدگی اورتصادم کسی کے مفادمیں نہیں ،اسرائیل کی قانونی حیثیت کوچیلنج کرنے والے اقدام کی مخالفت کی سلامتی کونسل میں امریکہ نے 2ریاستی منصوبے کیلئے ووٹ دیا۔

انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کاواحدحل دوریاستوں کاقیام ہے ،اسرائیل فیصلہ کرے اسے جمہوری ریاست بنناہے یایہودی ریاست بنناہے ۔اسرائیل اورفلسطین کومل کررہناہوگااوبامہ انتظامیہ نے اسرائیل کی سلامتی کیلئے جتناکام کیااتناکسی اورنے نہیں کیا،ہم اسرائیل کے دوست ہیں اس کی مکمل سلامتی چاہتے ،اسرائیلی وزیراعظم نے ایجنڈایہودی انتہاء پسندوں سے لیا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کوحق ہے کسی بھی مسئلے پرآزادپالیسی اختیارکرے

متعلقہ عنوان :