اورنج لائن ٹرین منصوبے : متاثرین کو پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ

جمعرات 29 دسمبر 2016 11:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء )اورنج لائن ٹرین منصوبے کی سٹیرنگ کمیٹی جس کا اجلاس کمیٹی کے سربراہ خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کے متاثرین کو پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس میں چھذوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق اورنج لائن ٹرین منصوبے کے20ہزار682متاثرین پر ہوگا۔ جنہیں115ملین روپے کی چھوٹ دی جائے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے منصوبے کا تعمیراتی کام53فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے منصوبے کی سٹیرنگ کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں اورنج لائن منصوبے کے پیکیج ٹو پر ہونے والے کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔