بیس کروڑ کی آبادی میں ساڑھے لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروا ئے

سات لاکھ پچاس ہزار لوگوں نے آ ن لائن، ایک لاکھ نے مینول گوشوارے جمع کروائے ،ترجمان ایف بی آر

بدھ 28 دسمبر 2016 09:11

اسلام آباد،(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2016ء)بیس کروڑ کی آبادی میں سے ساڑھے لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں سات لاکھ پچاس ہزار لوگوں نے آ ن لائن جبکہ ایک لاکھ افراد نے مینول گوشوارے جمع کروائے ہیں۔ ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سرکاری ملازمین و دیگر افراد کی جانب سے آٹھ لاکھ پچاس ہزار کے لگ بھگ گوشوارے جمع کروائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے سات لاکھ پچاس ہزار آ ن لائن جبکہ ایک لاکھ کے قریب مینول گوشوارے جمع ہوئے ہیں۔ ملک میں گوشوارے جمع کروانے والوں کی واضح تعداد سرکاری ملازمین کی ہے۔ جو تقریباً انکم ٹیکس سے متعلق گوشوارے جمع کرواتے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے دوران گیارہ لاکھ تیس ہزار گوشوارے جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا جس سے وہ خاصے دور ہیں البتہ گزشتہ مالی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بیس فیصد انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :