کوہاٹ،سیکورٹی فورسز کی طورہ وڑی کچئی میں اہم کارروائی

امام بارگاہ سے متصل تہہ خانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود اور کارتوس برآمد

بدھ 28 دسمبر 2016 09:11

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2016ء)سیکورٹی فورسز نے کوہاٹ کے علاقہ طورہ وڑی کچئی میں ایک اہم کارروائی کے دوران امام بارگاہ سے متصل ایک تہہ خانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود اور کارتوس برآمد کرلئے ‘ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس تھانہ استرزئی کی حدود میں علاقہ کچئی طورہ وڑی میں چھاپہ مار کر امام بارگاہ سے متصل ایک تہہ خانے سے مختلف قسم کا بھاری اسلحہ برآمد کرلیا جس میں 82 ایم ایم ایم او آر گن ‘75 ایم ایم گن‘ 14.5 ایم ایم گن ‘30 ایم ایم گن بمعہ ایس ایم جی ‘75 ایم ایم اے کے 49 گولے ‘82 ایم او آر کے 76 گولے ‘14.5 ایم ایم اے کے 3800 سو کارتوس ‘82 ایم او آر کے 90 گولے اور تھری ناٹ تھری کے پانچ سو کارتوس اور گولہ بارود کا ذخیرہ شامل ہے سیکورٹی فورسز نے مزید تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :