چین، برفباری اور بارشوں کے باعث تیرہ ٹریفک حادثات پانچ افراد ہلاک، 205سے زائد زخمی

بدھ 28 دسمبر 2016 09:16

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2016ء) چین میں تیرہ ٹریفک حادثات میں پانچ افراد ہلاک جبکہ205سے زائد زخمی ہو گئے، ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برفباری اور شدید بارشوں کے باعث بیجنگ شنگھائی ایکسپریس وے پر تیرہ مختلف ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 205 سے زائد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔