آپٹک فائبر سسٹم میں خرابی کے باعث ،مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل اور یو فون کی ڈیٹا سروس متاثر

منگل 27 دسمبر 2016 11:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2016ء) آپٹک فائبر سسٹم میں خرابی کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل اور یو فون کی ڈیٹا سروس متاثر ہو گئی، تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آپٹک فائبر سسٹم میں خرابی کے باعث پی ٹی سی ایل اور یوفون کی ڈیٹا سروس متاثر ہو گئی، جبکے باعث منڈی بہاؤالدین، راجن پور، ملتان، جہلم، حیدرآباد، لاڑکانہ، حب، اسلام آباد، کراچی، لاہور اور ملک کے دیگر شہروں میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق ترقیاتی کاموں کے باعث فائبر آپٹک قیبل مختلف جگہوں سے کٹ گئی تھی جسکی بحالی کیلئے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں، جلد ڈیٹا سروس بحال ہو جائے گی۔