صوبے بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی میسجز بھیجوانے والے ڈیڑھ ہزار موبائل نمبرز کو بلاک کردیاگیا

منگل 27 دسمبر 2016 11:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2016ء) صوبے بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی میسجز بھیجوانے والے ڈیڑھ ہزار موبائل نمبرز کو بلاک کردیاگیا ہے ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے متعلق جعلی میسجز اور کالز کے ذریعے پشاور سمیت ملک بھرکے شہریوں کو گمراہ کرنے اور لوٹنے کے واقعات کے خلاف انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہو ئے 15ہزار 233موبائل فون نمبرز کو بلاک کرنے کے لئے پی ٹی اے کو سفارش کی تھی ۔

(جاری ہے)

اور ایسے ملزمان کے خلاف فوجداری مقدمات چلانے کے لئے ایف آئی اے کو سفارش کی تھی۔ پی ٹی اے نے ان سفارشات پر اب تک چھ ہزار 338موبائل نمبرز بلاک کردیئے ہیں جن میں پشاور ،چارسدہ ، نوشہرہ ، بنوں ، چترال ، سمیت صوبے کے پچیس اضلاع کے ڈیڑھ ہزار سے زائدموبائل نمبرز کو بلا ک کردیاگیا ہے اوران کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ مزید موبائل فون نمبر ز بھی بلاک کئے جا رہے ہیں ۔