جنوری بھی دسمبرکی طرح خشک رہے گا،خیبرپختونخواہ اورشمالی علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہیں ،محکمہ موسمیات

منگل 27 دسمبر 2016 11:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2016ء)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوری بھی دسمبرکی طرح خشک رہے گا،خیبرپختونخواہ اورشمالی علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہاکہ ملک میں خشک سالی کے باعث ڈیموں میں پانی کی سطح 10سال کی کم ترین سطح پرہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ ماہ بھی دسمبرجیساموسم ہی رہے گااورملک کے اکثرعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہے گا،تاہم خیبرپختونخواہ ،شمالی علاقوں اورپنجاب کے شمال میں بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی ۔انہوںإ نے کہاکہ بحرالکاہل میں موسمیاتی تبدیلی پوری دنیاپراثراندازہوتی ہے ،پاکستان میں 1982اور1999ء میں اس طرح کاموسم تھااوربارشیں نہ ہونے سے خشک سالی بڑھ گئی تھی

متعلقہ عنوان :