سعودی وزارت داخلہ پر بم حملے کی سازش،مجرم کو سزائے موت کا حکم

منگل 27 دسمبر 2016 11:40

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2016ء )سعودی عدالت نے شہری کو وزارت داخلہ کی عمارت کو بم سے اڑانے کی سازش کے الزام میں مجرم قرار دے کر سزائے موت کا حکم سنا دیا سزا پانے والے سعودی شہری کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق اس نے القاعدہ کے ایک سیل کے ساتھ مل کر بم حملے کی سازش تیار کی تھی اور اس کے قبضے سے وزارت داخلہ اور مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز کی تصاویر ،نقشے اور ان پر حملوں کی منصوبہ بندی کا خاکا برآمد ہوا تھا۔مجرم نے سعودی عرب میں القاعدہ کو مدد بھی دی تھی اور متعدد انتہا پسندوں کے ساتھ رابطے میں رہا تھا۔ان میں سے بعض سزایافتہ مجرم ہیں اور جیل سے فرار ہو چکے ہیں

متعلقہ عنوان :