بھارت 5 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے اگنی فائیو میزائل کا تجربہ

منگل 27 دسمبر 2016 11:36

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2016ء) بھارت نے فضاء سے فضاء تک مار کرنے والے جوہری صلاحیت کے حامل اگنی فائیو میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پانچ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے اور ایک ہزار کلو گرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کے حامل اگنی فائیو کا تجربہ ریاست اڑیسہ سے کیا گیا ہے جو چین کے شمالی حصوں کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ۔ سترہ میٹر لمبے اگنی فائیو میزائل کا وزن پچاس ٹن ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی بھارت کا اگنی چھ بھی تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے جو کہ آٹھ ہزار سے دس ہزار کلومیٹر فاصلے تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :