جاپان اور امریکہ کے درمیان امریکی اڈوں پر کام کرنیوالے ملازمین کا استثناء محدود کرنے پر اتفاق، جلد معاہدے پر دستخط ہو جائینگے

منگل 27 دسمبر 2016 11:35

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2016ء) جاپان اور امریکہ نے امریکی اڈوں کے ملازمین کے استثنا کو محدود کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان اور امریکہ کے درمیان جولائی سے ”سٹیٹس آف فورسز “ نامی معاہدے کے تحت ٹوکیو میں ا مریکی اڈوں پر کام کرنیوالے سویلین کنٹریکٹر کے تحفظ پر اعتراضات کے متعدد نکات پر مذاکرات جاری تھے۔ جاپانی وزیر خارجہ فیومیو کیشائیدا نے بتایا کہ طویل مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے معاہدے کے اہم نکات پر اتفاق کر لیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اب اس معاہدے پر صدر اوبامہ کے دور میں دستخط ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :