مے فیئرفلیٹس موٹروے کے کمیشن سے بنائے گئے ،عمران خان

پانامہ مقدمہ میں انصاف نہ ملاتوسڑکوں پرآئیں گے،دیکھتے ہیں آصف زرداری آج کیادھماکہ کریں گے کرپشن کاالزام نوازشریف پرہے تووہ خودجواب دیں ،وزراء کوجواب نہیں دیناچاہئے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 27 دسمبر 2016 11:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ پانامہ مقدمہ میں انصاف نہ ملاتوسڑکوں پرآئیں گے ،دیکھتے ہیں آصف زرداری آج کیادھماکہ کریں گے ،نوازشریف کرپشن کے کپتان ،دوسرانمبرفضل الرحمن کاہے ،مے فیئرفلیٹس موٹروے کے کمیشن سے بنائے گئے ،کرپشن کاالزام نوازشریف پرہے تووہ خودجواب دیں ،وزراء کوجواب نہیں دیناچاہئے ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ ملک کی تاریخ بتاتی ہے کہ طاقتورکاکبھی احتساب نہیں ہوا،شریف خاندان کے پاس پیسے کاحساب نہیں لگایاجاسکتا،پانامہ کیس میں ثابت ہوچکاہے کہ اگرعدالت سے انصاف نہ ملاتوسڑکوں پرآوٴں گا۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے خودکہاکہ تمام ادارے ناکام ہوچکے ہیں ،نوازشریف دھاندلی کے ذریعے اقتدارمیں آئے ہیں ،نوازشریف نے خورشیدقصوری کے ذریعے مجھے25سیٹوں کی پیشکش کی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ن لیگ اداروں پردباوٴڈالتی ہے ،ایازصادق کے خلاف فیصلہ آنے پرکاظم ملک پردباوٴڈالاگیاتھا،نوازشریف نے نیب کوبراہ راست دھمکی دی تھی ۔انہوں نے کہاکہ 27دسمبرکاانتظارکررہے ہیں دیکھتے ہیں کہ آج کیادھماکہ ہونے والاہے ،نوازشریف کرپشن کی ٹیم کے کپتان دوسرے نمبرپرفضل الرحمن ہیں ،فضل الرحمن ہروقت یہودی سازش کی بات کرتے ہیں اوروہ ہرغلط کام کیلئے وضاحت بھی پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں جوجماعت اقتدارمیں ہوتی ہے وہی کامیاب ہوتی ہے ،ہم نے آئندہ ا نتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دینی ،ہمارے پاس سٹریٹ پاورہے ،ہم پہلے تیارنہیں تھے اب تیاری سے لڑیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کا57فیصدبجٹ لاہورمیں خرچ کیاگیا،اس کاآدھاشریف برادران کی جیب میں گیاہے ،فیئرکے فلیٹس موٹروے کی کمیشن سے بنائے گئے ۔انہوں نے کہاکہ جس دن نوازشریف پارلیمنٹ میں آئے گامیں بھی جاوٴں گا،نوازشریف سے جواب طلب کروں گا،کرپشن کاالزام نوازشریف پرہے ،اس کاجواب وزراء کونہیں خودنوازشریف کودیناچاہئے