خطرناک دماغی بیماری میں مبتلا بچہ آپریشن کے بعد روبصحت، والدین کی ڈاکٹروں اور وزیر اعلی کو دعائیں

ناصر کا سرکھولے بغیر ناک کے ذریعے انڈوسکوپی کرتے ہوئے دماغ کے پچھلے حصہ سے 5ملی میٹر کی رسولی نکالی گئی،سولہ سالہ مریض دن میں پانچ مرتبہ بھاری مقدار میں خوراک کھا رہا تھاعلاج کے بعدروزانہ خوراک نارمل سطح پر آگئی شہباز شریف کی گڈ گورنس کی بدولت اچھے ڈاکٹرز کی ٹیم دستیاب ہوئی اور ہم مایوسیوں کے اندھیروں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔والدین کی گفتگو علاج کے بعدبچے کا وزن 84کلو سے کم ہو کر نارمل ہو نے لگا ،اپنے کیرئیر کا مشکل ترین آپریشن کیا، ڈاکٹر خالد محمود

پیر 26 دسمبر 2016 09:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء ) جنرل ہسپتال میں دماغی بیماری کشنگ کا علاج کروانے والا چونگی امرسدھو کا رہائشی محمد ناصر تیزی سے روبصحت ہے۔ نیورو سرجن پروفیسر خالد محمود کی سربراہی میں ڈاکٹروں نے سرکھولے بغیر مریض کی ناک کے ذریعے انڈوسکوپی کرتے ہوئے دماغ کے پچھلے حصہ سے 5ملی میٹر کی رسولی نکالی-محمد ناصر بیماری کی وجہ سے جہاں دن میں بھاری مقدار میں پانچ مرتبہ کھانا کھا رہا تھا اب نارمل خوراک پر آ گیا۔

مریض کے والدین اور عزیز و اقارب خوش اور مطمئن ہیں اوروہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور علاج کرنے والے نیوروسرجری یونٹ 2 کے ڈاکٹروں اور عملہ کو دعائیں دیتے رہے۔گذشتہ روز طبی معائنہ کے بعد محمد ناصر کے والد محمد اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کہ وہ اپنے بیٹے کے حوالے سے مایوس ہوچکے تھے۔

(جاری ہے)

مگر اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پروفیسرآف نیورو سرجری ڈاکٹر خالد محمود اور ان کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کر کے اسے بیماری سے نجات دلا دی۔

جس پر ہم تمام عمر ان کے احسان مند رہنے کے علاوہ حکومت پنجاب کے مشکور بھی رہیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی گڈ گورنس کی بدولت ہی ہمیں اچھے ڈاکٹرز کی ٹیم دستیاب ہوئی اور ہم مایوسیوں کے اندھیروں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔چند روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور میں پروفیسر خالد محمود کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے مسلسل 3گھنٹے تک 16سالہ لڑکے محمد ناصر ولد محمد اکرم کا آپریشن کیا ۔

ناصر دماغی بیماری ing) (Cushکشنگ سے دو چار تھا ۔ اس بیماری کی وجہ سے بچے کا وزن84کلو گرام وزن تک پہنچ چکا تھا۔ پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ کشنگ بیماری میں مریض کا وزن اس کی عمر سے کئی گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے چہرہ گول اور جسم بے ہنگم موٹاپے کا شکا ر ہو جاتا ہے مریض کو بہت زیادہ بھوک لگنے لگتی ہے اس مرض سے دماغ میں ایک خاص قسم کی رسولی جنم لیتی ہے جس کی تشخیص انتہائی مشکل ہے مگراللہ تعالی نے ہمیں اس میں کامیابی عطا فرمائی ۔نیورو سرجن خالد محمود نے بتایا کہ میں نے اپنی 25سالہ سرجری میں اس نوعیت کا پہلا کیس دیکھا اور آپریٹ کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن مکمل طور پر حکومتی خرچ پر کیا گیاہے اورمریض کے لواحقین پر کسی قسم کامالی بوجھ نہیں ڈالا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :