دْنیا پر مادہ پرستی غالب آ چکی ہے: پوپ

بچوں کی بھوک مٹانے کی بجائے ان کے ہاتھوں میں ہتھیار دیدے گئے ،خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 09:53

ویٹی کن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پر خطاب میں کہا ہے کہ دنیا پر اس وقت مادہ پرستی غالب آ چکی ہے۔ بچوں کی بھوک مٹانے کی بجائے ان کے ہاتھوں میں ہتھیار دیدے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ہاتھوں میں کھلونوں کے بجائے ہتھیار ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے بچوں کی مشکلات کا اندازہ کرنا چاہیے جن کی بھوک مٹانے کی کسی کو پروا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے متاثرہ بچوں، تارکین وطن اور بے گھر افراد سے ہمدردی سے پیش آیا جائے۔کرسمس کے موقع پر دعائیہ گیت گائے گئے۔ ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس کے خطاب کے دوران سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔ شہر میں ٹرکوں اور وینز کا داخلہ بند رکھا گیا اور مشین گنوں سے لیس پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ پولیس اور فوج کی گاڑیاں ویٹی کن سے سو میٹر کے فاصلے پر کھڑی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :