کیمرون میں کرسمس کے موقع پر خود کش دھما کہ، دو افراد ہلاک، پانچ زخمی

پیر 26 دسمبر 2016 09:53

یوانڈے (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء) شمالی وسطی افریقہ کیمرون میں کرسمس کے موقع پر ایک پرہجوم مارکیٹ میں خود کش دھماکے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق شمالی کیمرون کے قصبے مورا میں خود کش دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد کرسمس کی خوشیوں میں ایک مارکیٹ میں خریداری میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

خود کش دھماکہ میں ایک نوجواں طالبعلم اور ایک خاتون ہلاک ہوگئے۔کیمرون کی فوج کے ایک اہلکار کا کہناتھا کہ خود کش بمبار بھکاری کے روپ میں آیا تھا جسے محافظوں نے مارکیٹ میں داخل ہونے سے پہلے روکا اور اس نے خوف کے مارے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ،اگر وہ مکمل طور پر مارکیٹ کے اندر داخل ہوجاتا تو زیادہ جانی نقصان ہو سکتا تھا ۔ حملہ کی ذمہ داری بوکو حرم گروپ پر عائد کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :