اقوام متحدہ کی قرارداد،اسرائیل میں امریکی سفیر کی طلبی ،احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

پیر 26 دسمبر 2016 09:49

بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء) اسرائیل نے امریکی سفیر کو طلب کرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور ہونیوالے قرار داد کے معاملے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔

(جاری ہے)

‘ غیر ملکی خبررساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں جمعہ کے روز مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی یہودی آباد کاری روکنے سے متعلق قرار داد کی منظور ی دی گئی تھی ، قرار داد کے حق میں دس جبکہ چار ممبران نے مخالفت میں رائے دی تھی ،قرارداد کی منظور ی سے اسرائیل ناخوش ہے اور گزشتہ روز روز تل ابیب میں امریکی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے ۔