عالمی قانون کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کا پابند ہے، رضا ربانی

اس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو عالمی قانون کے مطابق وہ جرم ہوگا اور جنگ کا قدم تصور کیا جائے گا،چیئرمین سینیٹ کی گڑھی خدابخش بھٹو میں بے نظیر بھٹو، ذوالفقار بھٹو اور دیگر شہداء کی مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 10:33

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کا پابند ہے، اگر اس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو عالمی قانون کے مطابق وہ جرم ہوگا اور جنگ کا قدم تصور کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو، سعید غنی، وقار مہدی اور دیگر کے ہمراہ گڑھی خدابخش بھٹو میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر شہداء کی مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سینیٹ میں پیش کیا گیا پانامہ بل اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجا جائے گا، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پییش کیا گیا پابامہ بل اکثریت سے منظور کر کے قومی اسمبلی کوو بھیجا جائے گا، انہوں نے کہا کہ عالمی بئنک کچھ عرصہ سے انڈیا کو پسندیدہ بچا بنانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن ہم انہیں ایسا کرنے نہیں دیں ، رضا ربانی نے مزید کہا کہ اگر آج محترمہ شہید زندہ ہوتیں تو یقینی طور پر پاکستان کی سیاست، اندرونی صورتحال اور بیرونی صورتحال جو ہے وہ بلکل مختلف ہوتی، محترمہ کی شہادت ایک بین الاقوامی سازش کے تحت عمل میں لائی گئی اور اس کے بعد پاکستان اور خطہ ایک کرائسز سے دوسرے کرائسز میں جارہا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ اب لازم ہوگیا ہے اگر پاکستان کو کرائسز سے نکلنا ہے اور دہشتگردی کا ہمیں خاتمہ کرنا ہے تو محترمہ کے دیئے گئے اصولوں پر پاکستان کی پوری قوم، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کو اکھٹے ہوکے اس چیلنج کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ہمیں اس خام خیالی میں نہیں رہنا چاہیا کہ ہم دہشتگردی کو ایک دن میں یا ایک آپریشن یا دو آپریشن کے ذریعے ختم کرسکتے ہیں، دہشتگردی کو ختم کرنے کا سلسلہ ایک طویل جدوجہد ہے۔