وزیراعظم نواز شریف 67 برس کے ہوگئے، والدہ نے سالگرہ منائی، کیک کھلایا، دعائیں دیں اور نیک تمناوٴں کا اظہار کیا

خاتون اول کلثوم نواز نے بھی اپنے شوہر کا منہ میٹھا کرایا

پیر 26 دسمبر 2016 10:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء ) وزیراعظم نواز شریف 67 برس کے ہوگئے، والدہ نے سالگرہ منائی، کیک کھلایا، دعائیں دیں اور نیک تمناوٴں کا اظہار کیا،خاتون اول کلثوم نواز نے بھی اپنے شوہر میاں محمد نواز شریف کا منہ میٹھا کرایا۔

(جاری ہے)

ان کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں والد کی سالگرہ کا احوال بتایا،اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ان کی دادی نے میرے والد کی 67 ویں سالگرہ منائی، دعائیں دیں اور نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔مریم کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو دادی اور والدہ نے کیک کھلایا، والد نے دادی کو بھی سالگرہ کا کیک کھلایا۔اپنے ٹویٹ میں وہ کہتی ہیں کہ میرے والد تمام رشتوں کے ساتھ سچے ہیں، انہوں نے دادا کی قبر پر حاضری بھی دی۔