قتل مقدمہ میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) رکن پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری

اتوار 25 دسمبر 2016 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2016ء ) ایڈیشنل سیشن جج رائے لیاقت علی کھرل نے ایک قتل کے مقدمہ میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) رکن پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے منسوخ کردیئے اور انہیں ایک دن کے لئے عدالت میں حاضری سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ملزم ایم پی اے غزالی سلیم بٹ نے اپنے خلاف جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لئے متعلقہ سیشن جج کی عدالت میں دخواست دائر کی تھی۔

قبل ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سلمان بٹ نامی شخص کے مقدمہ قتل میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر ن لیگی ایم پی اے غزالی سلیم بٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ واضح رہے کہ تھانہ شادمان پولیس نے ایم پی اے غزالی سلیم بٹ سمیت 5 افراد کے خلاف سلمان بٹ کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔