ریجنل اور سٹی کے عہدیداران نے من پسند لو گو ں کو ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر عہدے تقسیم کئے، تحریک انصاف کے نظریاتی ورکر ز کا الزام

اب بھی یہی عہدیداران تحریک انصاف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں سرگرم ہیں اعلیٰ قیادت ہماری شکایات پر بروقت نوٹس لے لیتی اور عام الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم میں بے ضابطگیوں پر غیر جانبدارانہ انکوئری کر وائی جاتی تو مزید نا کامیوں سے بچا جا سکتا تھا،مشترکہ پریس کانفرنس

اتوار 25 دسمبر 2016 14:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2016ء)پا کستان تحریک انصاف کے پنجاب ریجن اور فیصل آبا د سٹی کے عہدیداران کی ناقص پا لیسیوں اور برادری عز م کے پروکار ہونے پر پا کستان تحریک انصاف کے نظریاتی ورکروں تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرسلمان عارف ،شہباز کسانہ ،سجاد حیدر خاں ،ظفر کھوکھر ،اظہر بلوچ ،ملک خلیل ،محمد علی انصاری ،سلیم انصاری ،محمد حسین گجراوردیگرنے فیصل آبا دپر یس کلب میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ ریجنل اور سٹی کے عہدیداران نے اپنی من مرضی کر تے ہوئے اپنے من پسند لو گو ں کو ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر عہدے تقسیم کئے اس غلط پا لیسی کے منفی اثرات ڈائریکٹ پی ٹی آئی کے لا کھو ں ورکروں پر پڑے ہیں جس سے پارٹی ورکرز میں ناامیدی کی لہر دوڑ رہی ہے اور انہی عہدیداران کی خود غرضی اور انتہا پسندی کے باعث ماضی میں پی ٹی آئی کو نا قابل تلا فی نقصان سے دو چار ہونا پڑا اور اب بھی یہ ہی عہدیداران پا کستان تحریک انصاف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں سرگرم ہیں نظریاتی ورکروں کا کہنا تھا کہ اگر بر وقت اعلیٰ قیادت ان کی شکایائت پر نوٹس لے لیتی اور جنرل الیکشن 2013میں ٹکٹوں کی تقسیم میں بے ضابطگیوں پر غیر جانب دارانہ انکوئری کر وائی جاتی تو مزید نا کامیوں سے بچا جا سکتا تھا وہ تنظیمی عہدیداران جنہوں نے آج تک پارٹی کے لیے کو ئی ورک نہیں کیا بلکہ پا رٹی کی سا کھ کو نقصان پہنچایا ہے انہی کو با ر بار نوازا جا رہا ہے بلکہ انہی عہدیداران کی خود غرضی اور نا اہلی کے با عث پی ٹی آئی اپنا کو ئی مئیر اور ڈپٹی مئیر نہ بنا سکی اگر ممتاز علی چیمہ پی ٹی آئی کے متفقہ امید وار تھے تو انہوں نے منا فقت کا مظاہرہ کر تے ہوئے پا رٹی نشان بلے کی بجائے ریفریجریٹر پر الیکشن کیوں لڑا پا کستان تحریک انصاف کے فیصل آبا د میں موجود نظریاتی ورکروں ،نو جوانوں ،ووٹروں غرض کہ تمام لو گو ں کا چےئرمین پا کستان تحریک انصاف سے زورمطالبہ ہے کہ فی الفور ریجنل اور سٹی تنظیم کے عہدیداران چوری اشفاق، رانا جا وید اشرف ،فیض اللہ کموکا ،ڈاکٹر اسد معظم ،اقبال کا سترو کو برخاست کیا جائے جما عت میں ڈسپلن ،جزاء ،سزا اور میرٹ پر شفاف انکوائری کی جائے تا کہ آئندہ کوئی میر جعفر اور میر صادق بننے کی جرات نہ کر سکے تبدیلی اور نظریات کی بنیاد پر تحریک انصاف پا کستان کی اکثریتی پا رٹی بن سکے ،