کرسمس پر مسلمانوں کے لیے سانتا ہیٹ پہننا حرام ہے، فتویٰ جاری

کرسمس پر عیسائیوں کو جشن منانے کا حق ہے اور لوگوں کو اسکا احترام کرنا چاہیئے، لیکن اس میں شامل نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ حرام ہے ‘، انڈونیشیائی علماء

اتوار 25 دسمبر 2016 14:41

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2016ء) انڈونیشیا کے علما کی جانب سے فتویٰ جاری کیا گیا ہے کہ کرسمس پر مسلمانوں کے لیے سانتا ہیٹ اور دیگر کرسمس سے متعلق ملبوسات پہننا حرام ہے کیونکہ ہمارے مذہب میں اس کی اجازت نہیں۔

(جاری ہے)

انڈونیشی علماء کونسل کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرسمس پر عیسائیوں کو جشن منانے کا حق ہے اور لوگوں کو اسکا احترام کرنا چاہیئے، لیکن اس میں شامل نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ حرام ‘ہے، اسلام میں اس کی اجازت نہیں جبکہ مسلمانوں کے لیے سانتا ہیٹ اور دیگر کرسمس سے متعلق ملبوسات پہننا حرام قرار دیا گیا ہے۔

فتوے میں علماء کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرسمس کے موقع پر نگرانی کرے اور ایسے کاروباری افراد کو گرفتار کرکے سزائیں دے، جو مسلمانوں کو کرسمس سے متعلق لباس پہننے پر اکساتے ہیں یا مجبور کرتے ہیں۔اس فتوے کے بعد اسلام پسندوں کے گروپ ”اسلام ڈیفینڈرز فرنٹ“ کے اراکین نے 200پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملک کے دوسرے بڑے شہر سرابیا میں ایک شاپنگ مال پر چھاپہ مارا اور دکانوں کی چیکنگ کی کہ کوئی دکاندار سانتا ہیٹ یا دیگر ایسے ملبوسات خریدنے کے لیے خریداروں پر دباؤ تو نہیں ڈال رہا۔

متعلقہ عنوان :