سی پیک کے مغربی روٹ پر بے بنیاد پروپیگنڈہ اور غلط فہمیاں پیدا کرنیوالے منصوبے کو ناکام بنانے کی سازش کر رہے ہیں،مولانا فضل الرحمن

جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں کوئی اختلاف نہیں،صحافیوں اور نوجوانوں کے ایک وفد سے بات چیت

اتوار 25 دسمبر 2016 14:01

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2016ء)سی پیک کے مغربی روٹ پر بے بنیاد پروپیگنڈہ اور غلط فہمیاں پیدا کرنے والے اصل میں اس منصوبے کو ناکام بنانے کی سازش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلا م کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے اپنی رہائشگاہ شورکوٹ میں لورالائی پریس کلب کے سابق صدر خان محمدخانو کی قیادت میں لورالائی اور کوئٹہ کے صحافیوں اور نوجوانوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ایک عظیم منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

ترقی مخالف عناصراس منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں کوئی اختلاف نہیں ۔ جمعیت منظم اور متحد ہے۔انھوں نے کہا کہ جمعیت کی صد سالہ عالمی کانفرنس پشاور پارٹی کومزید منظم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی اورپورے پاکستان سمیت دیگر ممالک سے لاکھوں افراداس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔انھوں نے کہا کہ حکومت ہماری نہیں مسلم لیگ کی ہے اور ہم صرف اتحادی ہیں اورحکومت میں اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کررہے ہیں۔اس موقع پر مولانا کے فرزند مولانا اسد محمود بھی موجود تھے۔