چشتیاں ، دانش گرلز سکو میں ٹیچرزکے فلیٹس میں کام کرنے والی 40سالہ خاتون کو نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا

نعش دانش گرلز سکول کی دیوار کے ساتھ کھڈے میں پھینک دی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 10:34

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء)چشتیاں سے دس کلو میٹر دور دانش گرلز سکول چشتیاں میں ٹیچروں کے فلیٹس میں کام کرنے والی 40سالہ خاتون رمضاناں عرف سمیرا بی بی کو نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا اور نعش دانش گرلز سکول کی دیوار کے ساتھ کھڈے میں پھینک دی دس روز قبل بھی دانش گرلز سکول چشتیاں کے قریب ایک خاتون بشیراں بی بی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے پھینک دیا تھا اور چشتیاں پولیس اس کا سراغ لگانے میں ناکام رہی تھی مقتولہ کے خاوند محمد رمضان جٹ نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ گھر نہیں پہنچی تو وہ اس نے مقتولہ کے فون پر کال کی لیکن کوئی جواب نہ پاکر وہ دانش گرلز سکول کے گیٹ گارڈز سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ مقتولہ شام 5بجکر 25منٹ پر سکول سے روانہ ہو چکی ہے بعدازاں مقتولہ کی تلاش شروع کر دی کہ کچھ دیر بعد اس کی نعش مل گئی صدر پولیس نے اطلاع ملنے پر مقتولہ کی نعش تحصیل ہسپتال چشتیاں میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے چشتیاں کی سیاسی ،سماجی ،کاروباری تنظیموں کے نمائندوں کی جانب سے محنت کش خاتون کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے مطالبہ میں کہا ہے کہ اس قتل سے دانش گرلز سکول اور نواحی علاقوں میں خوف ہراس پھیل گیا ہے چنانچہ قریبی گاؤں اور بستی کے اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرکے خواتین کے قتل کا سراغ لگا کر مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :