اداروں پر مکمل اعتماد ہے ، سپریم کورٹ کو پانامہ کا کیس کا جلد فیصلہ کرنا چاہئے ، جہانگیر ترین

تحریک انصاف کے جن لوگوں نے (ن) لیگ کو ووٹ دیا ہے انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ملک ظہیر عباس کھوکھر اور اعجازڈیال کی پارٹی خدمات کی جنتی بھی تعریف کی جائے کم ہے، لاہوررول کے نئے ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کرتا ہے ، عبدالعلیم خان

ہفتہ 24 دسمبر 2016 10:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء)تحریک انصاف کے سیکرٹری جہانگیر خان ترین نے کہاکہ جنوری میں پانامہ کیس پر سپریم کورٹ میں دوبارہ سماعت شروع ہو رہی ہے ، ہمیں اداروں پر مکمل اعتماد ہے ، امید ہے سپریم کورٹ پانامہ کا کیس کا جلد فیصلہ دے گی، تحریک انصاف کے جن لوگوں نے (ن) لیگ کو ووٹ دیا ہے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔تقریب میں عبدالعلیم خان، اعجازاحمدچوہدری، شعیب صدیقی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف رورل لاہور کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر اورجنرل سیکرٹری اعجازڈیال کی طرف سے چیئرمین سیکرٹریٹ میں لاہور رورل کی باڈی، مردوں اور خواتین کی ایڈوائزری کونسل میں نوٹفیکشن دینے کی تقریب میں کیا، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین خان نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانامہ لیکس پر وزیراعظم اور ان کی فیملی کو جواب دیناہوگا، وزیراعظم بری طرح پانامہ کیس میں پھنس چکے ہیں ان کا بچنا ناممکن ہے،انہوں نے کہاکہ(ن) لیگ کے درباری جتنا مرضی پروپیگنڈہ کر لیں وہ وزیراعظم کو پانامہ کیس سے نہیں بچاسکتے، ملک ترقی کی راہ پر اسوقت گامزن ہوگا جب ادارے صحیح کام کریں گے اور عوام کو انصاف ملے گا، انہوں نے کہاکہ اب پارٹی تمام تیاری جنرل الیکشن کے منصوبے کے تحت کی جائے گی اور اس کے لئے ابھی سے کام شروع کر دیا ہے، تقریب میں رورل لاہور کے عہدیداروں میں نوٹفیکشن بھی تقسیم کئے اورنئی ذمہ داری ملنے پر تما م عہدیداروں کو مبار کباد پیش کی ، انہوں نے کہاکہ عہدہ لے کر آپ گھر میں نہ بیٹھیں بلکہ یونین کونسل لیول تک تنظیم کو جلد مکمل کریں، اپنے اپنے علاقے اور حلقے میں پولنگ ایجنٹوں پر خاص توجہ دیں اور پارٹی کے سرگرم کارکنوں کو پولنگ ایجنٹوں کے لئے تیار ی کروائیں اور خاص کر خواتین پولنگ ایجنٹوں کی تیاری پر توجہ دینا بہت ضروری ہے ، انہوں نے کہاکہ اپنے حلقے کے تجربے سے یہ بات کہتا ہوں کہ الیکشن کی تیاری میں خواتین کا اہم رول ہوتا ہے کیونکہ خواتین ڈورٹو ڈور کیمپین کر کے پارٹی کے منشور کو پھیلانے میں اپنا اہم رول ادا کرتی ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کے جن لوگوں نے (ن) لیگ کو ووٹ دیا ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گااور اس سلسلے میں تمام ریجنل صدور کو ہدایات جا ری کردی گئیں کہ جلد ازجلد رپورٹ بھجوائیں اوران کے خلاف ایکشن لیاجائے ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے ملک ظہیر عباس کھوکھر اور اعجاز ڈیال کو شاندار تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہاکہ الیکشن چاہے 2017 یا 2018 میں ہوں ہماری پوری تیاری ہونی چاہئے اور ہرحلقے کی تنظیم سازی کو فعال بنانا ہوگا اور اپنے حلقے کے لوگوں سے رابطے میں رہنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ لاہور کو تحریک انصاف کا قلعہ ثابت کریں گے اور اس کے لئے ہم دن رات ایک کردیں گے، انہوں نے کہاکہ بطور صدر سنٹرل پنجاب آپ کی خدمات کے لئے ہر وقت حاضر ہوں ، انہوں نے کہاکہ عمران خان کے وژن کو عام کیا جائے گا اور پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچایا جائے گا۔

آخر میں جہانگیر ترین ، عبدالعلیم خان ، اعجازاحمدچوہدری شعیب صدیقی نے رول لاہور کی تنظیم کے عہدیداروں میں نوٹیفیکشن تقسیم کئے رول لاہور کی ایڈوائزرکونسل کے ممبران اعجازاحمدچوہدری، ملک کرامت کھوکھر،چوہدری منشاء سندھو، چوہدری محمد رمضان، ملک خالد اعوان، رانا محمد مظفر، چوہدری طالب حسین، ملک صغیر احمد، سردار کامل عمر، چوہدری نصیب احمد، آئی یو خان، ملک عظمت کھوکھر، میاں جمیل احمد، میجر(ر) امجد کمال، بشارت، رورل لاہور خواتین کی ایڈوائزری کونسل کی ممبران عائشہ اقبال، فضہ ذیشان ، ثانیہ کامران ، انیلہ ساجد بیگ، فرحت رسال، ڈاکٹر جویریہ ، نجمہ عارف ، کوثر ٹوانہ ، بشریٰ سلیم ، سعدیہ سہیل ، شنیلہ روتھ ، ثوبیہ کمال شامل ہیں ۔

ضلع لاہور رول کی باڈی جن میں سینئیر نائب صدر خالد محمود سینئیر نائب صدر چوہدری یوسف سینئیر نائب صدر ملک مقصور مورا سینئیر نائب صدر نذیر چوہان ، نائب صد ر جاوید انور اعوان نائب صد ررفیق نمبر دار ، نائب صد رکاشف اسماعیل نائب صد رملک اصغر اعوان جوائنٹ سیکرٹری محمد جاوید بھٹی ، جوائنٹ سیکرٹری یعقوب برقی جوائنٹ سیکرٹری سرور بھٹی جوائنٹ سیکرٹری رانا جاوید عمر سیکرٹری اطلاعات شبیر سیال ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات حماد اعوان ، سیکرٹری فنانس عبدالکریم کلواڑ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس عمران گُل سیکرٹری قانون عمیر انور ایڈووکیٹ سیکرٹری پبلک ویلفئیر ناصر ڈوگر سیکرٹری یوتھ شبیر احمد ، سیکرٹری ڈاکٹرز ڈاکٹر امجد سیکرٹری انجئیر زخواجہ عاصم سیکرٹری ٹیچر ماسٹر ارشد سیکرٹری ٹریڈرز رانا شکیل سیکرٹری لیبر بابا رضوان سیکرٹری کسان چوہدری یعقوب ، سیکرٹری سپورٹس عمر بھٹی سیکرٹر ی ویلفئیر میاں اختر حسین سیکرٹری کلچر شاہد رسال سیکرٹری پبلیسٹی ذیشان علی ماجد مینارٹی سیکرٹری سلیم گل سیکرٹری طلبات عمران شاہ ، سیاسی تربیت ایوب نبی گجر شامل تھے ۔