سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے مرکزی قیادت سے رابطہ

ہفتہ 24 دسمبر 2016 10:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء) سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے مرکزی قیادت سے رابطہ کر لیا گیا ہے اور ان سے اجازت طلب کر لی ہے کہ ان کے خلاف ریفرنس سپیکر صوبائی اسمبلی کو ارسال کرے یا انہیں ڈی سیٹ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رابطہ کیا جائے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی قیادت کی اجازت ملنے کے بعد صوبائی قیادت اس حوالے سے اقدام اٹھائیگی ۔

(جاری ہے)

ضیاء اللہ آفریدی کی جانب سے صوبے کے اہم شخصیات ، بعض صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی پر مختلف الزامات عائد کئے ہیں ۔ ضیاء اللہ آفریدی کو پہلے سے ہی پارٹی سے نکالا گیا ہے اوران کی رکنیت معطل ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ضیاء اللہ آفریدی کے بارے میں پیدا ہونے والی صورتحال ، صوبائی اسمبلی میں ان کی تقریر کے معاملے سے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا ہے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنے کے لئے تحریک انصاف نے ماہرین قانون سے بھی رابطے کر لئے ہیں ۔ جبکہ ریفرنس کی تیاری کی ہدایات بھی کی ہے ۔