زرداری کی طرزسیاست سے اختلاف ہوسکتاہے، کسی کی گرفتاری کوان کیساتھ جوڑنادرست ہیں ،سعدرفیق

رینجرزنے کسی کوگرفتارکیاہے توتفصیل بھی بتائے گی،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 24 دسمبر 2016 10:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کی طرزسیاست سے اختلاف ہوسکتاہے کسی کی گرفتاری کوان کی وطن واپسی کے ساتھ جوڑنادرست ہیں ،رینجرزنے کسی کوگرفتارکیاہے توتفصیل بھی بتائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کی جماعت اپوزیشن میں ہے ،ہماران سے سیاسی اختلاف ہے ،پیپلزپارٹی کے نمائندے ہم پرتنقیدنہیں کریں گے توکس پرکریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ کسی کادوست کسی غلط رویے میں ملوث ہے ،تواس کاکچھ اورمطلب نکالنادرست ہے ۔آصف زرداری کی سیاست سے اختلاف کیاجاسکتاہے لیکن انتقامی کارروائی کاتاثردرست نہیں ۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری سمجھ داری کی بات کرتے ہیں ،لڑائی جھگڑے کی بات نہیں کرتے کسی گرفتاری کوآصف زرداری سے نہیں جوڑاجاناچاہے ،ان کے آنے سے خوشی ہوئی

متعلقہ عنوان :