کانگو خانہ جنگی کے دہانے پر ہے، ہیومن رائٹس واچ

ہفتہ 24 دسمبر 2016 10:39

کانگو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء)بین الاقوامی مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ عوامی حمہوریہ کانگو ایک مرتبہ پھر خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ موجودہ صدر کی طرف سے مدت صدارت پوری ہونے کے بعد بھی اقتدار سے الگ نہ ہونے کے اعلان کے نتیجے میں شروع ہونے والے مظاہروں میں چونتیس افراد مارے جا چکے ہیں۔ ایک ملکی عدالت نے کہا ہے کہ صدر جوزف کابیلا آئندہ صدارتی الیکشن تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں، جو اب تاخیر کے بعد سن دو ہزار اٹھارہ میں منعقد ہو سکیں گے۔