حملوں کی منصوبہ بندی، ڈوئسبرگ سے دو مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 24 دسمبر 2016 10:39

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء)جرمن پولیس نے بتایا ہے کہ مغربی جرمن شہر اوبرہاوٴزن میں حملے کی منصوبہ بندی کے شبے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گی ہے کہ گرفتار شدگان کوسووو میں پیدا ہونے والے دو بھائی ہیں، جنہیں ڈوئسبرگ سے پکڑا گیا ہے۔ ان عمریں اٹھائیس اور اکتیس برس بتائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ اوبرہاوٴزن نامی شہر میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ جمعے کے دن ہونے والی ان گرفتاریوں کے بعد شہر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔