کراچی : رینجرز کی آصف علی زرداری کی آمد سے قبل بڑی کارروائی
سابق صدر کے قریبی ساتھی کی کمپنی کے تین دفاتر پر چھاپوں کے دوران اہم ریکارڈ قبضے میں لے کر ایک غیر ملکی خاتون سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا ایک ہی کمپنی کے 2 دفاتر میں کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار ، بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولیاں برآمد کی گئیں،سندھ رینجرز کارروائیاں اسلحہ کی موجودگی اور شرپسند عناصر کی مالی معاونت کی مصدقہ اطلاعات پر کی گئیں ،بیان
ہفتہ 24 دسمبر 2016 11:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء)کراچی میں رینجرز نے سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے قبل بڑی کارروائی کی ہے، رینجرز نے سابق صدر کے قریبی ساتھی کی کمپنی کے تین دفاتر پر چھاپوں کے دوران اہم ریکارڈ قبضے میں لے کر ایک غیر ملکی خاتون سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے آئی آئی چندری گرروڈ،ہاکی اسٹیڈیم اور میٹروپول کے قریب دفاتر پر چھاپے مارے، اس دوران اہم ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ، ہاکی اسٹیڈیم کے قریب دفترمیں کارروائی میں ایڈمن منیجرجبکہ آئی آئی چندری گرروڈ پرواقع دفترمیں کارروائی کے دوران 2 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
رینجرز ذرائع کے مطابق چھاپوں کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، تاہم رینجرز کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست انور مجید کے ہیں۔ حراست میں لیے جانے والوں میں ایڈمین منیجر اومنی گروپ کاشف بھی شامل ہیں۔انور مجید اومنی گروپ کے مالک بتائے جاتے ہیں جن کے تین مختلف دفاتر پر چھاپے مارے گئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دفتر میں رقوم کی منتقلی کا کاروبار ہوتا تھا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق جن دفاتر پر چھاپا مارا گیا ہے، وہ سابق صدر آصف زرداری کے قریب ساتھی انور مجید کے ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں کی ایک ٹیم انور مجید کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش پر روانہ ہوگئی ہے، جب کہ انور مجید کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ادھرسندھ رینجرز نے کہا ہے کہ ایک ہی کمپنی کے 2 دفاتر میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 5 افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے جمعہ کی صبح کراچی کے علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ اور ہاکی سٹیڈیم کے علاقوں میں ایک ہی کمپنی کے 2 دفاتر میں کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں اسلحہ کی موجودگی اور شرپسند عناصر کی مالی معاونت کی مصدقہ اطلاعات پر کی گئیں جس دوران پانچ افراد کو گرفتار کر کے دفاتر کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں کامران منیر انصاری، کاشف حسین، شہزاد شاہد ، رجب علی راجپر اور اجمل خان شامل ہیں جبکہ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 17 کلاشنکوف، 4 پستول، 9 عدد بال بم اور 3225 گولیاں شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحہ اور دستاویزات کی چھان بین کے بعد سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی اور اگر ٹھوس شواہد ملے تو پراپرٹی مالکان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 24 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
آصف زرداری کی آمد کے ساتھ ہی واپسی کے پروگرام کا بھی اعلان کردیاگیا
-
معروف ادیب،صحافی اورکالم نگارانورقدوائی انتقال کرگئے
-
زرداری کی طرزسیاست سے اختلاف ہوسکتاہے، کسی کی گرفتاری کوان کیساتھ جوڑنادرست ہیں ،سعدرفیق
-
سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے مرکزی قیادت سے رابطہ
-
سندھ حکومت نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی نویں برسی کے موقع پر27دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
اداروں پر مکمل اعتماد ہے ، سپریم کورٹ کو پانامہ کا کیس کا جلد فیصلہ کرنا چاہئے ، جہانگیر ترین
-
اسلام آباد ہائیکورٹ ،جے یو آئی ف کے رہنما قاری احسان اللہ کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کاحکم
-
طیارہ حادثے میں اہلخانہ کو کھونیوالی حسینہ گل چترال سے براستہ اسلام آباد کراچی منتقل
-
اسلام آباد ، پولیس افسران و اہلکاروں کے پکڑی گئی اعلیٰ کوالٹی کی ولائتی شراب کی بوتلوں کی مبینہ طورپر آپس میں بندربانٹ کا انکشاف
-
چشتیاں ، دانش گرلز سکو میں ٹیچرزکے فلیٹس میں کام کرنے والی 40سالہ خاتون کو نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا
-
صدام حسین کی بیٹی اچانک منظر عام پر آگئی، دبنگ انٹرویو
-
چھوٹے نواب سیف علی خان کا فلم نگری چھوڑنے کا فیصلہ
-
عراقی فضائیہ نے شمالی شہر موصل کی فضاوٴں میں”ہمدردی “ کے 40 لاکھ خطوط گرادیئے
-
ایرانی فضائیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ڈرون مار گرایا
-
شامی فورسز نے باغیوں کے انخلا کے بعد حلب کو دھما کہ خیز مواد سے کلیئر کر دیا
-
حملوں کی منصوبہ بندی، ڈوئسبرگ سے دو مشتبہ افراد گرفتار
-
مشرقی حلب سے تمام شہری نکال لیے گئے، شامی فورسز
-
کانگو خانہ جنگی کے دہانے پر ہے، ہیومن رائٹس واچ
-
کرسمس کے دن فلپائن میں سمندری طوفان کا اندیشہ
-
مصری صدر نے اسرائیل مخالف قرار داد واپس لے لی
-
27دسمبر کو خوشخبری دونگا، عوام کیلئے مایوسی نہیں ، امید کا پیغام لے کر آیا ہوں ، آصف علی زرداری
-
کراچی : رینجرز کی آصف علی زرداری کی آمد سے قبل بڑی کارروائی
-
وزیر اعظم سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ،ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کا آئی ایس پی آر ہیڈکوارٹر کا دورہ
-
لیبیا کے طیارے کو اغوا کرنے والے ہائی جیکرز نے ہتھیار ڈال دیئے
-
کراچی:رینجرز نے کراچی میں بدامنی پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی
-
آصف زرداری کی وطن واپسی کے بعد آج سے رائیونڈ کا کاوٴنٹ ڈاوٴن شروع ہو گیا، بلاول بھٹو
-
ضرورت پڑی تو بھارت کیساتھ تجارت روک دیں گے، خرم دستگیر
-
پی آئی اے کی ایک اور باکمال سروس ، ٹوکیو سے لاہور آنیوالی پرواز کے صرف دس فیصد کام کرنیوالے انجن کیساتھ 200مسافروں کی زندگی داؤ پر لگا دی
-
نواز شریف پنجاب کے وزیراعظم نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں، انہوں نے سندھ کو گروی رکھوادیا ہے،مصطفی کمال
-
فیصل آباد،تحریک انصاف کی قیادت نے رانا ثناء اللہ گروپ کے میونسپل کارپوریشن کے میئر کو وٹ دینے پر سابق سٹی ناظم ممتاز علی چیمہ کی رکنیت ختم کردی
-
سابق صد وطن واپسی کے بعد سیاسی طور پر دوبارہ متحرک ہو گئے
-
لاہور ہائیکورٹ نے اپنی تاریخ کا بڑا فیصلہ جاری کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.