قومی ادارہ صحت نے چکن گونیا وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی

چکن گونیا کا مرض زیادہ خطرناک نہیں ،بزرگ شہریوں کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے اسکا تاحال ویکیسن یا انجکشن تیار نہیں ہوا،این آئی ایچ

جمعہ 23 دسمبر 2016 10:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2016ء)قومی ادارہ صحت نے چکن گونیا وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے ۔جاری ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ چکن گونیا کا مرض زیادہ خطرناک نہیں ہے ، مرض بزرگ شہریوں کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے،جوڑوں کا مسلسل درد چکن گونیا کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چکن گونیا کی علامتوں میں جوڑون کے اطراف سوجن بھی شامل ہے, بعض اوقات مریض حرکت کرنے کے قابل بھی نہیں رہتا۔چکن گونیا کا مرض سالوں تک لاحق رہ سکتا ہے،قومی ادارہ صحت کے مطابق چکن گونیا کا کوئی مخصوص علاج نہیں ہے ۔چکن گونیا کے لیے تاحال ویکیسن یا انجکشن تیار نہیں ہوا۔