قوم کو سرپرائز دینے کا دعوی کرنے وا لے خود سرپرائزڈ بن گئے ہیں، خواجہ محمد آصف
ہمارے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو گذشتہ چار سالوں میں ہر میدان میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا مخالفین نوشتہ دیوار نہیں پڑھ سکے ان کی آنکھوں، کانوں اور دلوں پر قفل پڑے ہیں ‘ نوشتہ دیوار پر لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ 2018ء کے الیکشن میں بھی میاں محمد نواز شریف کو فتح سے ہمکنار کریگا بلدیاتی انتخابات میں سونامی کہیں نظر نہیں آرہی،عوام نے الزامات کی سیاست کو شکست دے دی ہے عوام ترقی پسند ہیں، میڈیا سے گفتگو
جمعہ 23 دسمبر 2016 10:23
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2016ء)وفاقی وزیر دفاع پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو گذشتہ چار سالوں میں ہر میدان میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا‘ مخالفین نوشتہ دیوار نہیں پڑھ سکے ان کی آنکھوں، کانوں اور دلوں پر قفل پڑے ہیں ‘ نوشتہ دیوار پر لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ 2018ء کے الیکشن میں بھی میاں محمد نواز شریف کو فتح سے ہمکنار کریگا ۔
، بلدیاتی انتخابات میں سونامی کہیں نظر نہیں آرہی،عوام نے الزامات کی سیاست کو شکست دے دی ہے عوام ترقی پسند ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے کلین سویپ کرنے کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ قوم کو سرپرائز دینے کا دعوی کرنے والے خود سرپرائزڈ بن گے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کسی کو کیا سرپرائز دینا ہے ۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں لوڈشیڈنگ پر ہونے والے احتجاج کو میڈیا کوریج دیتا ہے اوریہ احتجاج ہماری سر آنکھوں پرہے لیکن گذشتہ حکومت میں 14,14گھنٹے بجلی جانے کے مقابلے میں ان چار سالوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی مد میں پا کستان مسلم لیگ ن کی خدمت کے سفر کی کامیابی کے ساتھ میڈیا انصاف نہیں کررہا اور ان کوجائز کوریج نہیں دے رہا۔ خواجہ محمد آصف نے کہاکہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ معاشی خود مختاری اور خود انحصاری کا منصوبہ ہے جس کی اہمیت کو بعض لوگ سمجھ نہیں پا رہے ۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے مد میں ملک میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چینی کمپنی یہ قرضہ لیکر پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری کے منصوبے کی بدولت ملک میں تعمیر وترقی کے نئے دروازے کھل رہے ہیں جس سے اللہ کی خیرو برکت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس میگا پراجیکٹ میں روس، ایران، افغانستان اور وسطحی ایشیا کی تمام ریاستیں آنا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کا دروازہ میاں محمد نواز شریف نے کھولا ہے ۔ انہون نے کہا کہ 2018ء تک اس منصوبے کے معاشی اثرات کا خاکہ نظر آنا شروع ہوجائے گا۔ یہ صحیح معنوں میں معاشی آزادی اور خودمختاری کا منصوبہ ہے اور اقوام عالم میں پاکستان کو منفرد مقام دلوائے گا۔ انہوں نے کہاکہ معاشی مسائل کی وجہ سے ہمیں اغیار کی جانب دیکھنا پڑتا ہے اور کبھی ہمارے جہاز بند کردیئے جاتے ہیں اور کبھی ہمارے سامنے مطالبات کے ڈھیر لگا دیئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے بعد پاکستان خطے کی معاشی طاقت بن کر ابھرے گااور ہم عزت اور وقار کے ساتھ عالمی برادری کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ دشمن کے پیٹ میں یہی مروڑ اٹھ رہے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 23 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن ممبران کو مزید مراعات دینے سے انکار کردیا
-
وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان
-
ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا حکم دیکر وزیراعظم نے جسٹس ثاقب نثار کو چیلنج کردیا
-
فیصل آباد کے کھلاڑیوں کو رانا ثناء اللہ سے اتحاد مہنگا پڑ گیا،عمران خان کا بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ سے اتحاد کرنے والے رہنماؤں کو فارغ کرنے کا فیصلہ
-
چاہتے ہیں وزیر اعظم سی پیک پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، پرویز خٹک
-
کراچی، رحمان عرف بھولا نے فیکٹری میں آگ لگانے کا اعترافی بیان قلمبند کرادیا
-
سیکٹر ایف 11/4 گھرسے ڈیڑھ ارب روپے کی شراب پکڑ ی گئی
-
قوم کو سرپرائز دینے کا دعوی کرنے وا لے خود سرپرائزڈ بن گئے ہیں، خواجہ محمد آصف
-
قومی ادارہ صحت نے چکن گونیا وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت پھر50ہزارسے کم ہوکر49ہزار کی سطح پرآگئی
-
آصف علی زرداری کی آج آمد،سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا
-
ممبئی سے دنیا بھر میں ممنوعہ 9 کلوگرام خطرناک یورینیم برآمد، 2 افراد گرفتار
-
عالیہ بھٹ مداح کی بد تمیزی پر بھڑک اٹھی
-
دبئی، مالی سال 2017 کا 47 ارب 23 کروڑ درہم کا بجٹ منظور
-
رومانیہ کے نئے وزیراعظم کے لیے مسلم خاتون کا نام تجویز
-
افغانستان، دو مختلف بم دھماکے، دو طالبان ہلاک، پانچ زخمی
-
شام،حلب سے باغیوں کے آخری قافلے نے بھی انخلا کا آغاز کر دیا
-
برطانوی شہری کی انوکھی فٹنس: اسٹیولڈون کا تین سال سے سانپوں کے زہر کا استعمال
-
امریکہ کے ساتھ تعلقات غیر یقینی صورتحال سے د و چار ہوگئے ہیں ، چین
-
ایران کا تین مزید سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کا اعلان
-
جنگی جرائم بارے شوائد کے حصول کیلئے اقوام متحدہ کے پینل کی تشکیل ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ، شام
-
جنوبی کوریا تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر پائلٹ یونین کا دس روزہ ہڑتال کا اعلان
-
ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشنز کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ
-
خوشی ہے زرداری وطن واپس آ رہے ہیں، نواز شریف
-
بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر بارے فیصلہ اقوام متحدہ قرادادوں کی خلاف ورزی ہے ، پاکستان
-
یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملہ،7پاکستانی جاں بحق
-
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تمام عمل کو بے معنی مشق میں تبدیل کیا گیا،بلاول بھٹو
-
مسلم لیگ ن نے خیبر پختونخوا حکومت پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کر دیئے
-
سینٹ،سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر بحث
-
پوری قوم کو پانامہ لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے، نعیم الحق
-
بھارت نے ’مغربی دریاوٴں پر اپنے حصے کا پورا پانی قابل استعمال بنانے کی کوششیں تیز کردیں
-
ایان علی کیس: رجسٹرار کو 9جنوری کیلئے کیس مقرر کرنے کی ہدایت
-
سعودی حکومت کا غیر ملکیوں کے ترسیل زر پر 6فیصد ٹیکس نافذ کرنے پر غور
-
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 40فیصد حصص چینی سرمایہ کار کنسورشیم کو 8ارب 96کروڑ روپے میں فروخت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.