کراچی، رحمان عرف بھولا نے فیکٹری میں آگ لگانے کا اعترافی بیان قلمبند کرادیا

بھتہ نہ دینے پر حماد صدیقی کے کہنے پر فیکٹری میں آگ لگائی،کیمیکل کے پیکٹ انہی کے کہنے پر زبیر چریا کو دیئے، بیان

جمعہ 23 دسمبر 2016 10:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2016ء)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں بلدیہ فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم رحمان عرف بھولا نے فیکٹری میں آگ لگانے کا اعترافی بیان قلمبند کرادیا ہے۔

(جاری ہے)

بلدیہ فیکٹری کیس کے مبینہ مرکزی ملزم رحمان عرف بھولا کو پولیس اور رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں سٹی کورٹ لایا گیا جہاں ملزم کا ضابطہ فوجداری کے تحت اعتراف بیان ریکارڈ کیا گیا، ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے سامنے اعترافی بیان میں کہا کہ بھتہ نہ دینے پر حماد صدیقی کے کہنے پر فیکٹری میں آگ لگائی۔

ملزم نے بتایا کہ اس نے فیکٹری میں آگ لگانے کے لیے کیمیکل کے پیکٹ حماد صدیقی کے کہنے پر زبیر چریا کو دیئے جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فیکٹری میں آگ لگائی، ملزم کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد واپس پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔واضح رہے کہ ملزم رحمان عرف بھولا پر بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانے کا الزام ہے جس میں 258 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ ملزم کو گزشتہ دنوں انٹر پول نے بینکاک میں گرفتار کیا جہاں سے ایف آئی اے کی ٹیم اسے پاکستان لائی۔

متعلقہ عنوان :