وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان

سردار مہتاب خان،پرویز رشید،دانیال عزیز،طلال چوہدری شامل ہوں گے

جمعہ 23 دسمبر 2016 10:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2016ء)پنجاب کے بعد وفاقی کابینہ میں بھی توسیع کئے جانے کا امکان ہے،سردار مہتاب خان،پرویز رشید،دانیال عزیز،طلال چوہدری شامل ہوں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع کی تیاری کرلی گئی ہے اور آئندہ ہفتے کابینہ میں توسیع کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

سردار مہتاب احمد خان،دانیال عزیز،طلال چوہدری اور پرویز رشید وزراء میں شامل ہوں گے۔سردار مہتاب کو وزیراعظم کا مشیر بنایا جائے گا،پرویز رشید کو بھی دوبارہ کابینہ میں شامل کرکے پارلیمانی امور کی وزارت دئے جانے کا امکان ہے،طلال چوہدری اور دانیال عزیز کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے۔وفاقی کابینہ میں6سے8وزراء کا اضافہ ہوگا

متعلقہ عنوان :